حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یو م پاکستان کی مرکز ی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہو ئی۔ جہاں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے پرچم کشائی کی۔پولیس اور ریسکیو 1122 کے چاق و چو بند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اینڈ فنانس حامد ناصر گورائیہ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو محمد نعیم اختر،چیئر مین پریس کلب چودھری امتیاز احمد تاج،سیکرٹری مہر حبیب اللہ سمیت اساتذہ،ملازمین اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے پرچم کشائی کی اس موقعہ پر سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج 23مارچ کا دن ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے جس دن ہمارے آبائو اجدادنے ایک قرار داد کے زریعے پاکستان کی بنیاد رکھی آج اسی عہد کی تجدید کا دن ہے ۔آج ہمیں اپنے ان عظیم بزرگوں کو انکی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنا ہے جن کی بدو لت ہمیں ایک آزاد ،خود مختار اسلام ملک نصیب ہوا، انکا کہنا تھا کہ آج ہمیں بحثیت قوم اپنے وطن پاکستان کی ترقی، خوشی اوراستحکام کیلئے مل جل کر کام کر نا چاہیے۔یوم پاکستان کی تقریب میں پولیس اور ریسکیو 1122کے دستوں نے سلامی پیش کی۔