گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ایک بہادر اور جرات مند خاتون تھیں جنہوں نے عوامی حقوق،جمہوریت اور قانون و آئین کی سر بلندی اور تحفظ کی خاطر کی جانے والی لازوال قربانیاں دیں۔ تاریخ انہیں آئرن لیڈی کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھے گی ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر اعجاز احمد چشتی، ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری، الحاج محمد اشرف چیمہ، محمد اقبال بٹ، باو محمد انور بھٹی، میاں احتشام بوٹا و دیگر نے سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو صاحبہ کی 93 ویں سالگرہ تقریب سے گکھڑ میں خطاب کرتے ہوئے کہا نہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو صاحبہ کی جمہوریت اور عوام سے محبت اور کمٹمنٹ مثالی تھی اور عوام نے بھی بھٹو خاندان سے محبت اور رومانس کیا آج ملک میں جمہوریت کا جو چراغ روشن ہے وہ بھٹو خاندان کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے تقریب کے آخر میں بیگم نصرت بھٹو صاحبہ کی 93 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔