گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)سابق صدر چیمبر آف کامرس وڈائریکٹر سپر ایشیا عمر اشرف مغل نے چیمبرمیں وفاقی ٹیکس محتسب ڈیسک کے قیام کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے فیڈرل ٹیکس محتسب آصف جاہ کا شکریہ ادا کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبرمیں یہ سہولت ڈیسک قائم ہونے سے بزنس کمیونٹی کوکافی ریلیف ملے گا ۔ عمر اشرف مغل نے سابق صدر چیمبر نوازباجوہ کو اس سہولت ڈیسک کا کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا ڈیسک کا قیام صدرچیمبر شعیب بٹ کی قیادت میں چیمبر رجیم کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
چیمبرمیں ٹیکس محتسب ڈیسک سے بزنس کمیونٹی کو ریلیف ملے گا:عمر اشرف مغل
Mar 24, 2022