گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)ریسکیو1122 گوجرانوالہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کی زیرِ نگرانی سنٹرل ریسکیو اسٹیشن میں 23 مارچ یومِ پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء ، افسران اور ریسکیورز نے پرچم کشائی کی اور یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا اور ریسکیو1122کے چاک و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔23 مارچ یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو1122گوجرانوالہ کے تمام ریسکیو اسٹیشنز میں بھی شاندار تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ ریسکیو1122 گوجرانوالہ کے دستوں نے سبزہلالی پرچم کو سلامی پیش کی اورپاکستان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام سمیت کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔اسکے علاوہ تمام ریسکیو اسٹیشنز میں یومِ پاکستان کے کیک بھی کاٹے گئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء نے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال، ؒ افواجِ پاکستان اور تحریکِ پاکستان کے راہنماؤں اور بزرگوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انکا مزید کہنا تھاکہ یومِ پاکستان تجدیدِ عہد کرنے کا دن ہے اور اس دن ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی کا عہد کرنا ہوگا انھوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہی پاکستان کے اصل مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔