راہوالی میں غریب عوام کیلئے سستا رمضان بازارلگایا جائے: پروفیسر شکیل باجوہ

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)المدد ویلفیئر سوسائٹی راہوالی کے صدر پروفیسر شکیل احمد باجوہ، سرپرست چوہدری طاہر رشید باجوہ، چیئرمین نوید خاور باجوہ، سٹیزن کمیٹی کے صدر مشتاق احمد بادل، جنرل سیکرٹری عبدالطیف چوہدری، نائب صدر مبین خاں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹونمنٹ کے علاقہ راہوالی میں غریب عوام کو ماہ رمضان سستے داموں آٹا، چینی، گھی مہیا کرنے کے لیے رمضان سستے بازار کا انعقاد کیا جائے، کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ میں درجنوں دیہات قصبات کے لاکھوں محنت کش عوام کئی سالوں سے حکومت کی طرف سے لگنے والے رمضان سستے بازاروں کی سہولت سے محروم چلے آرہے ہیں ان راہنمائوں نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ کو پنجاب حکومت نے وفاق کا علاقہ قرار دے کر یہاں کے عوام کوکئی سالوں سے رمضان سستے بازار کی سہولتوں سے محروم کررکھا ہے جبکہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے دورمیں راہوالی میں سستا رمضان بازار لگا کر حکومت کی طرف سے ملنے والی سبسٹڈی پر اشیائے خوردنی مہیا کی جاتی تھیں لیکن اس کے بعد اس علاقہ سے سستے رمضان بازار کو ختم کردیاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ میں بسنے والے لاکھوں محنت کش شہری بھی ملک پاکستان اور صوبہ پنجاب کے رہائشی ہیں ان کو سستے رمضان بازار کی سہولت سے محرمو رکھنا غریب عوام سے زیادتی ہے۔  

ای پیپر دی نیشن