حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران ڈاکخانہ روڈ کے سیکریٹری جنرل احسان اﷲچدھڑ مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر ق لیگ کی ضلعی صدر محمد آصف چٹھہ ایڈوکیٹ اور دیگر راہنما ندیم قیصر سندھو، رانا مسعود اختر، ملک عابد حسین، حافظ محمد شعیب بھی موجود تھے۔ ضلعی صدر محمد آصف چٹھہ کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ ق کا ہے ہم ضلع بھر میں بلدیاتی الیکشن میں اپنے مضبوط امیدوار کھڑے کریں گے۔مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں ملکی سیاست میں جو کردار اداکررہی ہے وہ اب سب کے سامنے ہے۔پرویز الہی کے وزارت اعلی کے دور میں صوبہ میں جو ترقی ہوئی اسکی مثال ملنا محال ہی نہیں ناممکن ہے۔
انجمن تاجران ڈاکخانہ روڈ کے رہنما احسان اﷲچدھڑق لیگ میں شامل
Mar 24, 2022