جوئیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما حاجی عبدالغفار ڈوگر نے کہا ہے کہ یوم قرار داد پاکستان ہماری قومی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کیلئے متحد کیا، قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی،اپنے ایک بیان میں حاجی عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے جو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔