شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین الحاج ملک اسلم بلو چ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ان کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس سے اپوزیشن کے حلقے خوفزدہ ہو چکے ہیں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں عمران خان نے کشمیر فلسطین کی آزادی پر بات کر کے نہ صرف قوم کے دل جیت لیے ہیں بلکہ ان مسئلوں کو دنیا بھر میں پھر سے اجا گر کیا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو نے اسلامی بلاک بنانے کی کوشش کی تو انہیں تختہ دا رپر لٹکا دیا گیا تھا مگر اب وہ حالات نہیں ہے قوم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہیں عمران خان نے امریکی غلامی سے نکل کر قوم کو آزادی کا نیا سفر شروع کرایا ہے۔