پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری پر زور

Mar 24, 2022


نیویارک (اے پی پی)پاکستان نے 1960 ء کے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری پر زور دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پانی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری پاکستان کیلئے اہم ہے کیونکہ سرحد کی دوسری طرف اسکی خلاف ورزی کا معاہدے پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پانی کے پائیدار انتظام کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پاکستانی ایلچی نے پانی کے موثر انتظام کیلئے تعاون اور ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔واضح رہے کہ 19ستمبر 1960ء کوپاکستان اور بھارت کے درمیان طے پاجانے والے سندھ طاس معاہدے میں تین مغربی دریاں سندھ، جہلم اور چناب کے پانیوں پر پاکستان جبکہ تین مشرقی دریاں بیاس ، ستلج اور راوی پر بھارت کا حق تسلیم کیا گیاتھا۔

مزیدخبریں