ا ہم وطنوں میںنظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،چیئرمین دین فائونڈیشن


 لاہور(بزنس رپورٹر) دین فائونڈیشن کے مرکزی چیئرمین اورڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت ورک نے کہا ہے کہ 23مارچ یوم پاکستان تجدیدعہدوفاکا متقاضی ہے۔ ٹیم ممبرز نوجوانوں سمیت ہم وطنوں میںنظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج انتہائی پروفیشنل ہیں ،ان کے ہوتے ہوئے مادروطن کی سا  لمیت پرآنچ نہیں آسکتی۔پاکستان کاہرنوجوان مادروطن کاترجمان اورافواج پاکستان کا پشتی بان ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے عوام یو م قرارداد پاکستان کی سحر انگیز یادیں تازہ کرتے وقت تحریک قیام پاکستان اورافواج پاکستان کے شہداء کوخصوصی طورپراپنی دعائوں میں یادر کھیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...