انکم ٹیکس کے ڈھانچے کو تبدیل کیا جائے :آئی ایم ایف کا مطالبہ 

Mar 24, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ تنخواہ کے انکم ٹیکس سلیب کو موجودہ 12 سے کم کر کے چھ کیا جائے جبکہ 3لاکھ روپے ماہانہ سے زیادہ کمانے والوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے ۔ان اصلا حات سمیت دیگر تبدیلیوںسے آئندہ مالی سال 2023-24کے محصولات میں جی ڈی پی کا 0.3 فیصد ریونیو حاصل ہو گا۔گزشتہ برس حکومت نے آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا تھا۔یہ مطالبہ آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت ’’ای ایف ایف‘‘ کے 6 ارب ڈالر کے ساتویں جائزے کا حصہ ہے ۔ چھٹے جائزے کے تناظر میں حکومت نے آئی ایم ایف کے 700 ارب روپے کے مطالبے کے مقابلے میں 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لے لی تھی، اس کیساتھ ساتھ پراویڈنٹ فنڈ اور ٹیکس کے دیگر الاؤنسز میں بھی اصلاحات لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزیدخبریں