اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلاول کے مالاکنڈ جلسے میں جتنے لوگ آج ہیں، عام طور پر صوبائی امیدواروں کے جلسے میں اس سے زیادہ لوگ ہوتے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلاول باتیں ایسی کر رہے ہیں جیسے آگے لاکھوں لوگ تقریر سن رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جلسوں میں اپوزیشن والے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔