لیب اٹینڈنٹس کی نمائندہ تنظیم اورپنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب


 کلرسیداں(نامہ نگار)پنجاب بھر میں لیب اٹینڈنٹس کی نمائندہ تنظیم اورپنجاب حکومت کے ذمہ داران کے درمیان مذاکرات،آج سے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔ لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے صوبائی صدر وسیم اختر کمبوہ نے کی ۔سربراہی میں مزاکرات میں حصہ لیا  دیگر عہدیداران میں رانا زاہد خان،بلال اختر سندھو بھی شامل تھے جبکہ حکومتی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر کامران علی افضل نے کیْ۔وفد نے لیب اٹینڈنٹس کی اپگریڈیشن کا مطالبہ رکھا اور لیب اٹینڈنٹس کے سکولوں اور کالجز میں روا رکھی گئی ناانصافیوں پر بات چیت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے وفد کو مطالبات کی منظوری کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آپکا مسئلہ بالکل جائز اور حل طلب ہے ۔انہوں نے فوراً سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب اور سیکرٹری فنانس کو کال کی اور لیب اٹینڈنٹس کی اپگریڈیشن کے کیس کی تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن