مغربی بنگال: ترنمول کانگریس  رہنما کے قتل کے بعد بچوں سمیت  8 افراد کو جلا کر قتل کر دیا گیا 

بیر بھوم مغربی بنگال (این این آئی)  مغربی بنگال کے ضلع بیر بھوم میں حکمران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایک رہنما کے قتل کے نتیجہ میں تقریباً ایک درجن جھونپڑیوں کو آگ لگا دی گئی جسکے باعث دو بچوں سمیت آٹھ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پولیس مغربی بنگال منوج مالویہ نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات ساڑے آٹھ بجے کے قریب ٹی ایم سی کے برشال گاؤں پنچایت کے نائب سربراہ بھدو شیخ کے قتل کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اب تک 11 گرفتاریاں کی گئی ہیں اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن