پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر پنجاب 

لاہور (آئی این پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو آج مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔چوہدری محمد سرور نے یوم پاکستان پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ملکی سرحدوں کی حفاظت اور امن کے لیے قربانی دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے، ہم پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی صورت میں عوام کو اپنے حقوق اور مذہبی آزادی ملی ہے، ہم سب نے ملکر اپنے پیارے پاکستان کو مضبوط خوشحال اور پر امن بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن