لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اورپنجاب اسمبلی میںپارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ گالیوں ،بڑ ھکوں اور جلسوں سے اب آپ کا اقتدار بچنے والا نہیں۔ذلت،رسوائی اور بدنامی اب سونامی خان کا مقدر بن چکی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی صحافیوںکے ساتھ گفتگو کے جواب میں سیدحسن مرتضی نے اپنے بیان کہا کہ خان صاحب آپ کیا پتے شو کریںگے۔چار دن کے بعد آپ کا پتہ نہیں چلنا،بزدل خان عدم اعتماد کا سامنا کرنے کی بجائے دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی کو کرکٹ سٹیڈیم سمجھ رکھا ہے۔