لاہور ( خصوصی نامہ نگار)قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء ،چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، سجادہ نشین آستانہ عالیہ چک سادہ شریف گجرات پیر سید عثمان شاہ نوری، مفتی سید عاشق حسین، شاہزادہ احسن گیلانی، علامہ خالد محمود، علامہ شفیق اللہ اجمل، فادر اشفاق انتھونی، فادر آصف سردار ودیگر نے خطاب کیا ۔ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے کہاکہ قیام پاکستان سے اب تک بین المذاہب قیادت متحد ہے۔پاکستان میںاقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔قیام پاکستان میں اقلیتیوں کا کردار مثالی رہا ہے۔مذہبی قیادت پاکستان کے استحکام کے لیے ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔