لاہور ( خصوصی نامہ نگار)13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے سرپرست مولاناعبدالرئوف ملک،پیرسلمان منیر،کنوینر علامہ محمدممتازاعوان،ڈپٹی کنوینرزمفتی غلام حسین نعیمی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانامحمدالیاس چنیوٹی(ایم پی اے)، مولانا محمدیوسف احرار ودیگرر ہنما ئوں میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری، رانامحمدایوب خاکسار،مولانامحمدنعیم بادشاہ سلفی، علامہ عاشق حسین رضوی ،مولانامحمداسلم ندیم،قاری محمدحنیف حقانی،حافظ نیازاحمدبنگلانی اور افتخاراحمد فخرنے اسلام آبادمیںمنعقدہ اوآئی سی کانفرنس کابھرپورخیرمقدم کیاہے اورکہاہے کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس اسلام فوبیااورمسلم اُمہ کودرپیش چیلنجزکے حل کیلئے انتہائی سنگ میل ثابت ہوگی دنیابھرکے ڈیرھ ارب مسلمانوںکی نظریںاس کانفرنس پرلگی ہیںکیونکہ اوآئی سی کانفرنس ایک اہم تاریخی پیش رفت ہے جس کے انتہائی دورس نتائج برآمدہونگے۔ انہوںنے اوآئی سی کانفرنس میںپیش کردہ اس تجویزکابھی خیرمقدم کیاکہ مسلم ممالک کااپناالگ بلاک ہوناچاہئے13دینی جماعتی راہنمائوںنے کہاکہ 57مسلم ممالک اپناالگ بلاک بنائیںکیونکہ اس وقت مسلم دنیاکااتحادوقت کااہم ترین تقاضاہے ۔