وطن عزیز کیخلاف ہرسازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرینگے، مولانا امجد خان 

لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام (ف )کے قائدین نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے خلاف ہرسازش کا جے یوآئی ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی۔ قوم چٹنی اور پیاز سے روٹی کھا لے گی لیکن دین اسلام ،ختم نبوت اور وطن سے محبت کا سودا نہیں کرے گی اور نہ کسی کو کرنے دے گی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، مولانا حافظ نصیرالدین خاکوانی، مولانا قاضی احسان احمد، مولانا خلیل الرحمن درخواستی، مولانا راشد مدنی، مولانا نورمحمد ہزاروی، مفتی نعیم الدین، مفتی عبدالحفیظ، قاری ظفر اقبال اور قاری فاروق عباسی نے جامعہ قادریہ اور مختلف مقامات پر استحکام پاکستان وختم نبوت کانفرنسز سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر اسلام اور ارض پاکستان کے تخفظ کے لئے جان کی قربانی کا عہد کرتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف کسی دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے ایک بار پھر 1940ء کے جذبے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن