لاہور ( خصوصی نامہ نگار)مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے زیر انتظام جامعہ عروۃ الوثقی میں تحریک بیداری امت مصطفی اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی زیر صدارت ’’ پیغام پاکستان کانفرنس ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں عبد الخبیر آزاد، امیر العظیم، ڈاکٹر راغب نعیمی، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، پیر ہارون علی گیلانی، غلام رسول اویسی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، فرید پراچہ، میر آصف اکبر، زبیر احمد فہیم، فیاض احمد رانجھا، علامہ عاصم مخدوم، ڈاکٹر محمود غزنوی، اصغر عارف و دیگر مکاتب فکر سے اکابرین شریک ہوئے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا لیکن افسوس کہ ہم نہ اسلام کا نظام لا سکے اور نہ ہی مغربی نظام کی غلامی سے آزاد ہو سکے۔مغربی جمہوری نظام کی پیروی کے باعث پاکستان روزبروز زوال کا شکار ہو رہا ہے اور یہ زوال صرف حکومتی شعبے میں نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں ہے۔