صدر گوگیرہ: پسند کی شادی پر  بھائیوں کی بہن کے گھر فائرنگ‘ بچہ ‘16 سالہ لڑکی قتل

صدر گوگیرہ (نامہ نگار) تھانہ گوگیرہ کے علاقہ میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں نے اس کے گھر پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجہ میں سولہ سالہ لڑکی عائشہ بی بی اور تین سالہ معصوم بچہ افضال کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ مقتولین کے ورثاء کے مطابق ملزموں کی ایک لڑکی اقصیٰ نے دو ماہ قبل ان کے اخلاق نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزمان کو شدید رنج تھا، اسی بنا پر معصوم بچے سمیت دوہرے قتل کی یہ سنگین واردات کی گئی۔ مقامی پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دی ہیں۔
صدر گوگیرہ/ دوہرا قتل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...