چناب نگر: گیس‘ بصیر پور‘ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ‘ شہری سراپا احتجاج 

چناب نگر+ بصیر پور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) چناب نگر شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں چار ماہ سے گیس کا شدید بحران جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر شہر چنیوٹ کے عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے۔ گرمی کے موسم کے باوجود سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اورکم پریشر سمجھ سے باہر ہے۔ شہریوں نے شکایت بھی کی مگر محکمہ سوئی گیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف نوٹس لیکر گیس بحال کی جائے تاکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی سکون سے کھا سکیں۔ علاوہ ازیں بصیر پور سے نامہ نگار کے مطابق مطابق شہری  و دیہی علاقوں میں جاری غیراعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ دن رات کے دوران ہر نصف گھنٹے کے بعد نصف گھنٹہ کیلئے بجلی کی بندش  اور ٹرپنگ مین لائن سے کی جا رہی ہے اور لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول نہیں جاری کیا گیا۔
لوڈ شیڈنگ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...