سیاست کے مسخرے کو مسترد کرنے پر مالاکنڈ کے عوام کے شکرگزار ہیں: مراد سعید

Mar 24, 2022

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے رد عمل کا اظہاکرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا عوام میں نکلیں گے اتنا ہی بے نقاب اور بے آبرو ہوں گے۔ جونئیر زرداری کے والد اور شریفوں کے دور حکومت میں چار سو ڈرون حملے ہوئے، فرزندِ زرداری اور انکے والد کی پہلی اور آخری وابستگی کرپشن اور لوٹ مار کے مال سے ہے۔ فرزندِ زرداری خاطر جمع رکھیں، ان پر کی گئی ساری سیاسی سرمایہ کاری خاک میں ملنے والی ہے۔ کرپٹ سیاسی ٹولے کو عین دستور کی روح کے مطابق انجام سے دوچار کر کے آئین کی بالادستی  کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست کے مسخرے کو مسترد کرنے پر مالاکنڈ کے عوام کے شکرگزار ہیں۔ ہفتوں کی محنت کے بعد 5 مرلے کا پلاٹ ڈھونڈا گیا، اسے بھرنے میں بھی بری طرح ناکام رہے۔ 
مراد سعید

مزیدخبریں