لاہور(نامہ نگار) داتا دربارکے علاقے میںبیلا رام روڈ کے قریب سے 65سالہ نامعلوم شخص جبکہ فیکٹری ایریا کے علاقے چونگی امرسدھو سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعشیں ملی ہیں، جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے دونوں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹس کے بعد سامنے آئیں گے۔جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔