لاہور(نامہ نگار) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں آپریشن کمانڈر ایس پی عاصم جسرا،شفٹ کمانڈر، پولیس کمیونیکیشن آفیسر ز سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔آپریشن کمانڈر پی پی آئی سی تھری ایس پی محمد عاصم جسرا نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان مسلمانوں کیلئے جداگانہ انتخاب کی بجائے 2 قومی نظریہ اورعلیحدہ ریاست کے عزم کا دن ہے۔ہمیں محنت، امانت اور دیانت کو شعار بنا کرزندگی کے ہرشعبے میں آگے بڑھنا ہے۔یوم پاکستان کے حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان کا کہنا تھاکہ یہ تجدید عہدے وفا کا دن ہے۔82 سال پہلے آج ہی کے دن پاکستان کا تصور پیش کیا گیا۔ ہم پر لازم ہے پاکستان کو اس مقام پر پہنچائیں،جس کا خواب تحریک قائدین نے دیکھا تھا۔