حاجی عبدالباری خان  انتقال کر گئے، سپردخاک 

Mar 24, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک پاکستان کے مجاہد،ضلع گوجرانوالہ کے معروف زمیندار اور نامور سماجی شخصیت حاجی عبدالباری خان101سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کرگئے۔مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں بڈھاگورائیہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ عبدالباری خان اور ان کے والد بابا جی چراغ خان نے تعلیم کے فروغ کیلئے کوآپریٹوہائی بڈھاگورائیہ کی بنیاد رکھی تھی جس سے علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا۔مرحوم معروف قانون دان رانا وسیم یوسف کے دادا تھے۔

مزیدخبریں