لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں قومی نغموں کے گرینڈ فائنل کا شاندار انعقاد ہوا،اس اہم موقع پر عظیم گلوکاروں کو سلام پیش کیاگیا۔نوجوانو ں کی آواز وطن کی محبت کی زبان بن گئی۔ استاد حامد علی خان، ترنم ناز،سارہ رضا خان الحمراء کی اس عظمت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے رہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ججز استاد حامد علی خان،ترنم ناز اور سارہ رضا خان کی رہنمائی نوجوانوں کی کامیابی کی بنیاد بنے گی،گزشتہ تین ماہ میں ریکارڈ پروگرام کئے گئے۔،الحمراء کی کامیاب پالیسی کا سہرا میری ٹیم کو جاتا ہے۔اے وطن پیارے وطن،اپنی جاں نذر کرم تجھے کیا پیش کرؤ،میریا ڈھول سپاہیاں تینوں رب دیاں رکھاں پیش کئے گئے۔