ٹیسٹ رینکنگ ‘ بابراعظم پانچویں پوزیشن پر آگئے

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی درجہ بندی جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ میں پانچ بہترین بیٹرز میں شامل ہوگئے۔کراچی ٹیسٹ کی شاندار پرفارمنس کے بعد ان کی تین درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ نائب کپتان محمد رضوان کی درجہ بندی میں چھ درجے بہتری آئی ہے اور وہ گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اظہر علی کا انیسواں نمبر ہے۔آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا عالمی درجہ بندی میں پہلا نمبر ہے جبکہ جوئے روٹ دوسری، سٹیو سمتھ تیسری اور کین ولیم سن چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ کرونا رتنے چھٹی، روہت شرما ساتویں، ٹریوس ہیڈ آٹھویں، ویرات کوہلی نویں اور رشاب پنٹ دسویں پوزیشن پر ہیں۔بائولرز کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر ہیں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا چھٹا نمبر ہے۔ حسن علی کی گیارہویں پوزیشن ہے اور محمد عباس کا نمبر انیسواں ہے۔ٹیسٹ آل راونڈرز کی درجہ بندی میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹونٹی میں شامل نہیں۔ عبداللہ شفیق ترقی پاکر 58 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، نعمان علی ترقی پاکر 56 ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں ۔ ساجد علی کی 63 ویں پوزیشن ہے۔ آل رائونڈر فہیم اشرف 68 ویں اور فاسٹ بائولر نسیم شاہ 79 ویں نمبر پر ہیں۔                   

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...