لاہور(سپورٹس رپورٹر) قذافی سٹیڈیم بھی یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی جھنڈوں سے چمکتا رہا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کو یوم پاکستان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ 23 مارچ کی مناسبت سے کھیل کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا جہاں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑی ہوئی نظر آئیں۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی یوم پاکستان مناتے تصاویر بھی شیئر کی ہیں، تصاویر میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو جھنڈے تھامے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کیے گئے جبکہ یہ جھنڈے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود تقسیم کئے۔ ملکی اور غیرملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ۔
قذافی سٹیڈیم میں کرکٹرزکی یوم پاکستان مناتے تصاویر ‘ ویڈیو جاری
Mar 24, 2022