لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف لاہور ٹیسٹ میں کامیابی کی کنجی ریورس سوئنگ ہے۔ کراچی ٹیسٹ میں ہم نے سوچا کہ وکٹ پر جتنے کریکس ہوتے ہیں اس سے کچھ مختلف ہونگے، تاہم توقعات کے برعکس ہوا۔ اب (لاہور ٹیسٹ میں) کے موقع پر اچھی پوزیشن میں ہیں۔ میچ کو نتیجے کی جانب لے جانا موجودہ آسٹریلوی ٹیم کیلئے غیرملکی کنڈیشنز میں یہ بہت بڑا مثبت اشارہ ہے۔انہوںنے اپنے ساتھی بائولرز کو خبردار کیا کہ وہ قذافی سٹیڈیم کی پچ کے بجائے ریورس سوئنگ پر انحصار کریں۔میرا نہیں خیال کہ یہ وکٹ فاسٹ بائولرز کو مدد کرتی ہے، ابتدا میں وکٹ سلو اور پھر ڈیڈ رہی، گزرتے دنوں کیساتھ اس میں اچھال مزید نیچے جارہا ہے۔ اہم چیز ریورس سوئنگ ہے اور دونوں ٹیموں نے اس کا اچھا استعمال بھی کیا۔ ہمیں پرسکون رہنا ہوگا، یہ مشکل کام ہے کیونکہ میچ چلتے چیزیں اچانک ہونے والی ہیں۔