پاکستان کا قیام مسلمانوں نے  قربانیان دیکر ممکن بنایا۔ طارق مدنی 

Mar 24, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی ، صوبائی صدر مولانا عبدالماجد فاروقی ، مفتی محمد عدنان مدنی و دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی جان و مال اور عز ت و آبرو کی قربانیاںدیکر اس لئے ممکن نہیں بنایا تھا کہ بااثر طبقہ ملکی دولت کو لوٹ کرعیاشیا ں کر ے اور سیکولر و مغربی تہذیب و تمدن کا پرچار کر کے مسلمانوں بلخصوص نوجوان نسل کو گمراہ کرے یہ بات انہوں نے 82ویں یوم پاکستان کے موقع پر مشترکہ بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوںکا مقصد وطن عزیز کو مدینہ منورہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانا تھا اور اس میں مکمل قرآن وسنت کا نظام نافذ کرنا تھا لیکن اس تصور پاکستان کے نقوش کو انگریز سامراج کے ایجنڈ و ںنے مٹادیا ہے اور اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ملک میںسیکولر ازم و لبرل ازم رائج کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں انہوںنے مزید کہا کہ ہمیں یوم پاکستان پروطن عزیز میںقرآن وسنت کے نفاذ کی جدوجہد تیز کرنے کا عزم کرنا ہوگا اور ملک کو مدینہ منورہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہوگاورنہ ملک ہمیشہ اندرونی اور بیرونی بحرانوں کا شکار رہے گا۔      
طارق مدنی 

مزیدخبریں