کراچی (نیوز رپورٹر)لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے عمیر ثنا فانڈیشن کا دورہ کیا ،تھیلے سیمیا کے بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات اور23 مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ،انہوں نے تھیلے سیمیا کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر عمیر ثنا فانڈیشن کے روحِ رواں و معروف ماہر ِ امراضِ خون ڈاکٹر ثاقب انصاری،معروف صحافی یحی حسینی،طفیل احمد،بابر اعوان،حامد الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔دورے کے موقع پر عاطف رانا اور عاقب جاوید نے تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے اپنے خون کا عطیہ بھی دیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا اور عاقب جاوید نے کہا کہ عمیر ثنا فانڈیشن بلا شبہ بہت بڑی خدمت انجام دے رہی ہے،ڈاکٹر ثاقب انصاری نے آج ہمیں یہاں مدعو کرکے تھیلے سیمیا کے بچوں سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں،انہوں نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے بچوں کا علاج معالجہ،انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی اور پاکستان سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کی کوششیں قابلِ قدر اور لائقِ تحسین ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کی کوششوں میں تمام طبقات کو عمیرثنا فایڈیشن اور ڈاکٹر ثاقب انصاری کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے خون کا عطیہ دے کر قوم کے نوجوانوں کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ وہ بھی تھیلے سیمیا کے بچوں کو اپنے خون کا عطیہ دیں تاکہ کسی کی جان بچائی جا سکے۔ڈاکٹر ثاقب انصاری نے عمیر ثنا فانڈیشن آمد پر عاطف رانا اور عاقب جاوید کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عمیر ثنا فائونڈیشن نے ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کا عزم کیا ہوا ہے،ہم تھیلے سیمیا فری پاکستان کے خواہاں ہیں۔
عمیر ثنا فانڈیشن
لاہور قلندر کے عاطف رانا اور عاقب جاوید کا دورہ عمیر ثنا فانڈیشن
Mar 24, 2022