کراچی ( نیوز رپورٹر)جے یو آئی کراچی جنوبی کے تحت اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاری کے سلسلے میں یوم پاکستان کے موقع پرشیخ الحدیث مولانا نورالحق کی قیادت میں بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کا آغاز میراں ناکہ لیاری سے ہوا جو ضلع جنوبی کے مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی کلفٹن پر اختتام پذیر ہوئی،شرکائ نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے اورعمرانی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، ریلی میں قاری نورالامین، مولاناعبداللہ بلوچ،مفتی اقبال بلوچ،قاری محمد شعیب،مولانا نصیراللہ،عبدالحق مخلص،عبیداللہ شاہ،مفتی محمد دا?د،ڈاکٹرمذمبرخان سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی، مولانا نورالحق نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں،قائد اعظم کے پاکستان کو لٹیروں کی چنگل سے نجات دلا کر دم لیں گے، اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے ضلع جنوبی سے جے یو آئی کا بڑا قافلہ روانہ ہوگا،پاکستان کے غریب کسان، مزدور اور نوجوان اس ظالمانہ حکومت کے خلاف اٹھیں اور پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں، ہم سب آخری سانس تک آئین و قانون کی بالادستی اور اس ملک واسلام دشمن حکومت سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،پی ٹی آئی حکومت سیاست، معیشت اورمعاشرت پر بہت بھاری ثابت ہوئی، تعلیم، صحت، بین الاقوامی تعلقات اور کرپشن کے بدترین حکومتی رویے اور طرزِ حکمرانی نے ریاست کو مفلوج کر دینے کی حد تک منفی اثرات مرتب کیے ہیں،عمران نیازی اور ان کے حواریوں کے جیل جانے کا وقت قریب آ گیا ہے۔
بائیک ریلی