میرپورخاص(بیورو رپورٹ)منہ کی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے بھٹائی ڈینٹل ایند میڈیکل کالج کی جانب سے ریلی میں شامل اساتذہ،طلبہ و طالبات اور دیگر نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منہ کی بیماریوں کے پھیلائو کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بھٹائی ایجوکیشن ڈاکٹر احمد باری،منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بٹ،سی ای او ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق خان،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عامر شکور،پرنسپل ڈاکٹر پرمانند،وائس پرنسپل ڈاکٹر علی مقبول،پروفیسر ڈاکٹر عاطف محمود اور دیگر کا کہنا تھا کہ کینسر سمیت منہ کی بیماریوں میں ہر سال تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جسکی وجہ پان، گٹکہ،چھالیہ اور دیگر مضرصحت اشیا کا استعمال ہے انکا مزید کہنا تھا کہ منہ جسم کے آئینے کا کام کرتا ہے اسلئے اپنے منہ اور دانتوں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اس بیماری کو صرف آ گا ہی اور احتیاط سے ہی روک سکتے ہیں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی کیپٹن(ر) اسد علی چوہدری نے یقین دلایا کہ میرپورخاص میں منہ کے لئے مضر اشیا کی فروخت کرنے والوں کی سرکوبی کی جائے گی اور بہت جلد شہر کو ہر طرح کی منشیات سے پاک کردیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل منہ کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
گٹکے کا استعمال کینسر کا باعث ہے‘ ماہرین صحت
Mar 24, 2022