شکار پور/بھٹ شاہ(نامہ نگاران)سندھی اور اردو کے عظیم شاعرشیخ ایازکا99واں یوم پیدائش ان کے مداحوں نے منایا اور ان کی یاد میں محافل منعقد کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔شیخ ایازکوجو 23 مارچ، 1923کو شکارپور میںپیدا ہوئے ،28 دسمبر، 1997کو کراچی میں وفات پائی اور بھٹ شاہ میں کراڑ جھیل کے کنارے سپرد خاک ہوئے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے بعد سندھ کا عظیم شاعرتسلیم کیا جاتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق شیخ ایازنے درجنوں کتابیں لکھیں اور سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے۔ آپ نے "شاہ جو رسالو" کا اردو میں منظوم ترجمہ کیا جو اردو ادب میں سندھی ادب کا نیا قدم سمجھا جاتا ہے۔