مویشیوںکو بیماری سے بچانے  کیلئے مچھر مار اسپرے شروع

Mar 24, 2022

ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار) لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالقدوس میمن ، ڈاکٹر غلام نقی جوکھیو ، ڈاکٹر شبیر احمد سٹھیو ، محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان یاسر بھٹی کے تعاون سے  مویشیوں میں پھیلنے والی چمڑے کی بیماری اسکن ڈزیز کے پیشے نظر ٹنڈومحمدخان کے مختلف دیہاتوں میر مال پڑی اور پرانی گونی میں قائم کیٹل فارم میں مچھر مار اسپرے کرایا گیا تاکہ مویشیوں کو مچھروں سے محفوظ رکھا جا سکے یہ بیماری مچھروں کے کاٹنے سے پھیل رہی ہے ، جس کیلئے ضروری ہے ، اسپرے کرایا جائے، اس بیماری کی ویکسین آتے ہی جلد پورے ضلع میں مویشیوں کو مذکورہ بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسین لگائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں