پنگریو(نامہ نگار) پنگریو اورزیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں دن بھر تیز طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث زیریں سندھ کے سیکڑوں شہروں قصبوں اوردیہاتوں میں معمولات زندگی متاثر ہوکررہ گئے پنگریو.نندو.کھوسکی.شادی لارج، ٹنڈوباگو ،جھڈو ،نوکوٹ، ڈیئی ، کڈھن لواری شریف ، ونگو، کلوئی، ملکانی شریف تلہار.راجوخانانی اورزیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں گردوغبارکے ساتھ تیزرفتار ہوائیں چلتی رہیں جس کی وجہ سیآسمان مٹی کے بادلوں سے ڈھکا رہا گردآلودطوفانی ہوائیں چلنے کے باعث بجلی اورمواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا اورتاریں ٹوٹنے. فیڈرٹرپ کرجانے کے باعث درجنوں قصبوں اوردیہاتوں کوبجلی کی سپلائی معطل ہوگئی گردوغبارکے طوفان کے باعث الرجی اورآشوب چشم کے مریضوں کو شدیدمشکلات اورپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تیزطوفانی ہواؤں کے باعث سائن بورڈز ہورڈنگز اورچھپرے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے میدانی علاقوں میں دوردورتک دھول ہی دھول دکھائی دے رہی تھی گردآلودہوائیں چلنے کے باعث فصلوں اورباغات کونقصان پہنچا ہے۔
زیریں سندھ میں طوفانی ہوائیں، سائن بورڈز اڑ گئے
Mar 24, 2022