ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)2018کے انتخابات کے بعدٹیکسلاڈیرہ حاجی دلدارخان کے وسیع پنڈال میںمسلم لیگ ن کاپہلاباضابطہ جلسہ،علاقہ بھرکے عوام کی جوش وخروش کے ساتھ ہزاروںکی تعدادمیںشرکت،جلسہ گاہ میںآنے والوںکااستقبال شہنائیوںکی گونج میںگھوڑا، ڈانس،کی شکل میںکیاجاتارہا،سٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی ملک اللہ مال اورپروفسیرمطیع الرحمن نفیسی نے انجام دیئے،تلاوت کلام پاک حافظ سردارضابط خان نے کی،جبکہ معروف نعت خواںالحاج عبدالرزاق جامی نے میاںمحمدبخش کاعارفانہ کلام پیش کیا،جسلہ میںسابق وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد،سابق ایم پی اے حسن ابدال محمدشاویزخٓان،موجودہ ایم پی اے فتح جنگ سردارافتخاراحمدخان،راجہ گلنوازعباسی آف مری،کے علاوہ مرکزی عہدیداران چوہدری احسن اقبال ،راناثناء اللہ،مرتضی جاویدعباسی،ملک ابراراحمد، حاجی عمرفاروق،حاجی فیاض خان تنولی،حاجی ملک نصیرالدین،راجہ سرفرازاصغر،نے خصوصی شرکت کی،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات محترمہ مریم اورنگزیب اسلام آبادمیںاہم جماعتی مصروفیت کے باعث جلسہ میںشرکت نہ کرسکے،مسلم لیگی قائدین کی آمدپرچیف آرگنائزرحاجی ابراردلدار،عاطف خان،صداقت خان،ساجدزمان خان،چیئرمین نوازش علی خان،فہیم ملک،پہلوان شیرپنجاب اخترنوازبٹ آف لاہور،ودیگرٹیم کے ہمراہ شانداراورپرجوش استقبال کرتے رہے، اورنعروں کی گونج میںاحسن اقبال ،راناثناء اللہ، ملک ابرار ،مرتضی جاویدعباسی،حاجی عمرفاروق کو سٹیج پرلایاگیا، پنڈال میںموجودعوام نے کھڑے ہوکرلیگی قائدین کااستقبال کیا،دیگرشرکاء میںحاجی پرویزاختراعوان آف جمیل آباد،ٹیکسلاسٹی کے عہدیدارشیخ ساجدمحمود، ملک طاہرمحمودطاہری،ملک اللہ دتہ اعوان،چوہدری فیاض احمدبھٹی،وائس چیئرمین راجہ کامران ایڈوکیٹ،حاجی نصرت محمودبٹ،وائس پریذیڈنٹ ملک عارف محمود،وائس پریذیڈنٹ ٹیکسلا غلام دستگیربٹ، سیف علی کاظمی،راجہ عامرسعید واہ کینٹ،شیخ مختاراشرف، پرویزاقبال،فرخ پرویزبٹ ، چوہدری فرخ سلیم خان، ملک طارق محمود بھرپورسرگرم عمل رہے۔،ٹیکسلاکے مسلم لیگی جلسہ کے جوش وخروش کودیکھ کرراناثناء اللہ نے اپنے روائیتی اندازکواپنایا،توجلسہ گاہ پرجوش نعروںسے گونج اٹھی۔