کوٹ ادو (نمائندہ خصوصی) 23مارچ یوم قراردادپاکستان کے موقع پر ڈویڑنل صدر پیپلز پارٹی ڈی جی خان میرآصف دستی نے کہا کہ پاکستان لاکھوں شہداء کی قربانیوں کی بدولت معرض وجود میں آیا ہے اور ہمیں بحیثیت پاکستانی ملک کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ۔