خانیوال (خبر نگار ) خانیوال پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کسان ونگ کے صوبائی صدر پیر سیف الرحمن کھگہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا اٹھنے والا طوفان سپیکر قومی اسمبلی کے تاخیری حربوں سے نہیں ٹلے گاحکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں تمام جمہوری قوتیں ایک پیج پر ہیں نا اہل،نالائق مسلط کردہ حکمران حقائق کا سامنا کرنے کی بجائے ملک میں انتشار اور تصادم کی راہ ہموار کر رہے ہیں ۔