نظریہ پاکستان ہمارے اکابرین کی میراث‘ حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: حلیمہ سعدیہ

Mar 24, 2022

 شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت) ملک بھر کی طرح 23مارچ کو یوم قرار داد پاکستان ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ شجاع آباد میں تقریب منعقد ہوئی۔ اے ڈی ایل جی حلیمہ سعدیہ نے کہا 23مارچ نظریہ پاکستان سے تجدید عہد وفا کا دن ہے،نظریہ پاکستان ہمارے اکابرین کی میراث ہے اس کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرینگے ۔ اس موقع پر یونین کونسلز شجاع آباد کے سیکرٹریز غلام مصطفے مغل، فاروق شاہ، محمود راٹھور، راؤ فرقان علی، رحمت علی قریشی، سعادت شاہ سمیت دیگر سیکرٹریزنے شرکت کی۔

مزیدخبریں