ملتان (سماجی رپورٹر)سماجی تنظیم ترقی پسند آرگنائزیشن کے زیراہتمام 3روزہ تربیتی ورکشاپ۔ مقررین نے کہنا تھا کہ دور حاضر میں امن، رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ایک پرامن معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ تنظیم نے فروغ امن میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ تین سالوں سے امن ویہڑہ اور امن ویہڑہ ا پر عملدرآمد کیا۔ تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد جمیل نے کہا کہ خواتین اور شہریوں کو محفوظ کرایہ داری، لائوڈ سپیکر ایکٹ اور پیغام پاکستان کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کانفرنس میں کلثوم ریاض، راشدہ پروین، میونہ جعفری، نادرہ تبسم، بشریٰ نواز اور فرح خان نے خصوصی طور پر معاونت کی۔