سرائے سدھو (نامہ نگار) براڈشیٹ چیف کا بیان ’’شریفوں‘‘ کو بچانے کی نئی کہانی‘ کمپنی کے کہنے پر نیب کارروائیاں ہوئیں اب براڈشیٹ کرپشن کیسز بند کروانا چاہتی ہے عدم اعتماد ملکی امن کے خلاف سازش‘ اپوزیشن کی سیاست بیرونی ایجنڈے کی تکمیل‘ پی ڈی ایم چوں چوں کا ’’مربہ‘‘ مولانا فضل الرحمن کی سیاست ذاتی مفادات کا حصول اور کرپٹ ٹولے کے مفادات کا تحفظ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالقیوم میرزئی نے مرکزی رہنما رہنما سیکرٹری جنرل پنجاب مولانا محمد عبدالرحمن جامی کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے بلوچستان سرزمین کو تختہ مشق بنائے رکھا مگر پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور حکومت پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کے باعث بلوچستان میں امن کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔