اسلام آباد (عرفان جمیل ڈوگر) ملک بھر میں ترقی، خوشحالی اور ملک کے مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ ’یوم پاکستان‘ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے موقع پر کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے مردوخواتین کا خصوصی تعارف کرایا گیا جنہوں نے ناصرف اپنا نام روشن کیا بلکہ قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، اخوت فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر امجد ثاقب نے مستحق لوگوں کو بلاسود قرض دینے کا اعلان کیا اور مستحق بچے اعلئ تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں ڈاکٹر امجد کو پرائیڈ آف پاکستان جبکہ ،ملک عدنان نے جان کی پرواہ کیے بغیر سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کی وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گئ عدنان کو بہادری کے اطراف میں تغمہ شجاعت سے نوازا گیا،پروین بی بی نے شوہر کی وفات کے بعد رکشے ڈرائیونگ کو روزگار بنایا اور لاہور میں ضرورت مند خواتین کو ڈرائیونگ بھی سکھاتی ہیں انکو فخر پاکستان سے نوازا زرغونہ بی بی نے،خاوند کی خود کش دھماکے میں وفات کے بعد ان کے کے مشن کو جاری رکھا اور فورس جوائن کی اور بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایچ او بنی ڈاکٹر سنگھ نے لاہور میں نوزئیدہ بچوں کے لئے انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا جسکی کاوشیں ہزاروں والدین کے لئے امید کی کرن ہیں ڈاکٹر صاحب کو فخر پاکستان سے نوازا گیا ،گولڈ میڈلیسٹ ماریہ شمعون بلوچستان سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی اسسٹینٹ کمشنر ہیں ماریہ کو شان پاکستان ، سینٹیر کرشنہ کماری تھرپارکر کی قابل فخر خاتون پانچ فروری دوہزار بائیس آپکی صدارت میں سینٹ اوف پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لئے متفق قرار داد پاس کی آپکو پاکستان کی آن ہیں ا صائمہ سلیم نے تیرہ سال کی عمر میں بصارت سے محروم ہونے کے باوجود سی ایس ایس میں چھٹی پوزیشن حاصل کی اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ ہیں.