وزیراعظم کی اوآئی سی کانفرنس کے انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد 

 ان اقدامات پر اتفاق امت مسلمہ کے اتحاد کی عکاسی ہے ، کشمیر اور فلسطین کے منصفانہ حل کے اسباب کو آگے بڑھانا ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ 

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جانب سے اوآئی سی کانفرنس کے انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ اقدامات پر اتفاق امت مسلمہ کے اتحاد کی عکاسی ہے ، کشمیر اور فلسطین کے منصفانہ حل کے اسباب کو آگے بڑھانا ہے ۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اوآئی سی کانفرنس کے انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان اقدامات پر اتفاق امت مسلمہ کے اتحاد کی عکاسی ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے منصفانہ حل کے اسباب کو آگے بڑھانا ہے ،انسانی بحران اور اسلاموفوبیا مسلمانوں کی حالت آزار کا مقابلہ کرنا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بطور سی ایف ایم چیئر اتحا د، انصاف اور ترقی کی شراکت داری کو فروغ دیں گے ۔ 

ای پیپر دی نیشن