بھارت جوہری ہتھیار رکھنے والا ایک غیرذمہ دار ملک ہے : معید یوسف

Mar 24, 2022 | 21:04

ویب ڈیسک

قومی سلامتی سے متعلق وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے میزائل فائر کرنے کے حالیہ واقعے سے ثابت ہوا ہے کہ بھارت جوہری ہتھیار رکھنے والا ایک غیرذمہ دار ملک ہے ۔انہوں نے آج (جمعرات)ایک ٹویٹر پیغام میں کہاکہ بھارت سے خطے کی سلامتی کو لاحق خطرات پرعالمی سطح پر غور کیاجاناچاہیے۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھارتی میزائل معاملے کو اجاگر کیاگیا جو خطے کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔

مزیدخبریں