نئی دہلی( نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پوسٹرز لگانے پر 100 سے زائد مقدمات درج اور 6 افراد کو گرفتار لیا ۔رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک لاکھ پوسٹرز چھپوانے کے آرڈر 2 پرنٹنگ پریس کو دئیے گئے ہیں، جن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ۔دہلی پولیس نے ایک وین کو روکا اور 10 ہزار سے زائد پوسٹرز کو قبضے میں لیا گیا، ان پوسٹرز میں پرنٹنگ پریس کا نام درج نہیں ہے۔سپیشل سی پی دپندرا پاٹھک نے بتایا کہ نئی دہلی پولیس نے قابل اعتراض پوسٹرز بنانے اور لگانے پر 100 سے زائد فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کرکے 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔مودی مخالف پوسٹرز لگانے پر کریک ڈاو¿ن کے ردعمل میں عام آدمی پارٹی نے مرکزی حکومت پر ’آمریت‘ کا الزام لگاتے ہوئے پوچھا کہ ان پوسٹرز میں کیا قابل اعتراض ہے۔ عام آدمی پارٹی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’مودی کی حکومت میں آمریت انتہا پر ہے، ان پوسٹرز میں کیا قابل اعتراض ہے کہ مودی جی نے 100 ایف آئی آر درج کروا دیں۔
بھارت میں مودی مخالف پوسٹرز لگانے پر کریک ڈاو¿ن ، 100 مقدمات ،6 افراد گرفتار
Mar 24, 2023