نئی دہلی (این این آئی+ نیٹ نیوز) سیشن عدالت نے کانگریس پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں 2 سال قید کی سزا سنا دی۔ ریاست گجرات کے شہر سورت کی سیشن عدالت میں راہول گاندھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ساتھ ہی عدالت نے راہول گاندھی کی سزا کچھ دیر کیلئے معطل کرتے ہوئے ان کی 30 دن کیلئے ضمانت بھی منظور کر لی اور انہیں فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی دے دیا۔ اس طرح راہول جیل جانے سے بچ گئے۔ خیال رہے کہ راہول گاندھی پر الزام ہے کہ انہوں نے 2019ء میں لوک سبھا کی الیکشن مہم کے دوران مودی سرنیم رکھنے والوں کو چور کہہ کر مخاطب کیا تھا۔
راہول گاندھی
ہتک عزت کیس: راہول گاندھی کو 2 برس قید، 30 روز کیلئے ضمانت منظور
Mar 24, 2023