ماہ رمضان کی آمد، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد

Mar 24, 2023


نیو یارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے آئیے ماہِ رمضان کے فیوض و برکات سے مستفید ہو کر ہر ایک کے لئے زیادہ عادل اور زیادہ مساوات والی دنیا تعمیر کریں،جاری کردہ ویڈیو پیغام میں گٹرس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہِ صیام کی دِلی مبارکباد دی اور کہا ہے کہ یہ مہینہ تفکر اور ادراک کا مہینہ ہے،انہوں نے کہا ہے کہ اس مہینے میں بردباری اور صلہ رحمی کے جذبات کے پوری انسانیت کو باہم متحد کر دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ کا مشن بھی ڈائیلاگ، اتحاد اور امن و امان کو فروغ دینا ہے،گٹرس نے کہا ان مشکل دنوں میں ہم پورے قلب و ذہن کے ساتھ جھڑپوں کی زد میں آئے علاقوں کے انسانوں، گھر سے بے گھر ہونے والوں اور مصائب و آلام جھیلنے والوں کے ساتھ ہیں۔
انتونیو گٹرس 

مزیدخبریں