کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے صوبے کے عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے قیمتوں پر کنٹرول کیلئے سندھ میں آرڈیننس نافذ کر دیا، جس کے مطابق مہنگی اشیاءکی فروخت پر سزا دی جائے گی۔ منافع خور کی دکان سیل اور سامان ضبط ہو گا۔ قیمتوں پر کنٹرول کا آرڈیننس گزشتہ روز سے نافد ہو گیا ہے۔ فوڈ انسپکٹرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس سے قیمتوں پر کنٹرول ہو گا۔
سندھ آرڈیننس
سندھ : مہنگائی پر قابو پانے کیلئے آرڈیننس جاری ، منافع خور کو سزا دی جائے گی
Mar 24, 2023